اشتہار

سندھ نے خیبرپختونخوا کو ہرا کر نیشنل ٹی 20 کپ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل ٹی 20 کپ کے فائنل میچ میں سندھ نے خیبرپختونخوا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ملتان میں کھیلے گئے فائنل میچ میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دیا جو سندھ کی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

شرجیل خان نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگ میں چار چھکے اور چار چوکے شامل تھے، سیم ایوب 36 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان سعود شکیل نے 18 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عمیر ایوب نے برق رفتار 21 رنز بنائے۔

- Advertisement -

خیبرپختونخوا کی جانب سے محمد سرور اور ارشد اقبال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کے پی کی ٹیم 19.5 اوورز میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، ریحان آفریدی کے 43 اور محمد سرور کے 30 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

صاحبزادہ فرحان 4، کامران غلام 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سندھ کی جانب سے سہیل خان نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، میر حمزہ اور آصف محمود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں