اشتہار

صنف آہن: ‘کیا تم اسلام آباد سے ہو’، دلچسپ جملے نے دل موہ لئے

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل صنف آہن نے صارفین کو اپنا گرویدہ کرلیا ہے اور ہر آنے والی نئی قسط سوشل میڈیا پر ریکارڈ بنارہی ہے۔

ڈرامہ سیریل صنف آہن کی تیسری قسط گذشتہ شب اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کی گئی، اس قسط کے بہترین سین نے صارفین کو دلوں کو چھولیا ہے،صرف چند گھنٹوں کے دوران 2.1 ملین صارفین اس مقبول ترین ڈرامے کو دیکھ چکے ہیں۔

دلچسپ سین میں یمنیٰ زیدی ( پشتون فوجی افسر شائستہ خانزادہ ) کبریٰ خان فوجی افسر (ماہجبین مستان) کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ کیا آپ اسلام آباد سے ہو، جواب میں کبریٰ خان کہتی ہیں کہ ‘آپ کو کیسے پتا؟ تو شائستہ خانزادہ کہتی ہیں کہ ‘لگ رہی ہو’۔

- Advertisement -

جواب میں کبرٰی خان نے یمنی زیدی سے استفسار کیا کہ ‘پشاور سے ‘ تو شائستہ خانزادہ (یمنیٰ زیدی ) کہتی ہیں کہ آپ کو کیسے پتہ ؟ کبریٰ خان وہی جواب دہراتی ہیں جو یمنی زیدی نے کہا تھا کہ ‘لگ رہی ہو’۔

یمنیٰ زیدی معصومیت سے کبریٰ خان کو جواب دیتی ہیں کہ لگ رہی ہوں لیکن غلط لگ رہی ہوں ، ‘میں وزیرستان سے ہوں۔

دلوں کو چھو لینے والے اس ڈرامے کی صرف تین قسطوں نے صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے، ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹوئٹر پر یہ ابھی بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ ہدایت کار ندیم بیگ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں