کراچی : گلوکار فخر عالم گزشتہ 12 گھنٹوں سے بجلی کی عدم فراہمی پر آگ بگولہ ہوگئے، بجلی سے محرومی پر گلوکار نے کے الیکڑک پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ناکارہ قرار دے دیا۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار و میزبان فخر عالم بھی کے الیکڑک کے ظلم کا نشانہ بن گئے، گزشتہ رات موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سے اداکار کے گھر سے بجلی غائب ہے۔
فخر عالم نے بجلی کی غیر معمولی لوڈشیڈنگ پر کہا کہ ‘گزشتہ رات کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں رات 10 بج کر 40 منٹ پر ہلکی بارش کا آغاز ہوا تھا اور 11 بج کر 15 منٹ پر لائٹ چلی گئی’۔
میزبان نے بتایا کہ گزشتہ رات بجلی کی معطلی کے بعد اب تک 12 گھنٹے گزر چکے ہیں لیکن کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بحال نہیں کی گئی۔
فخر عالم نے کے الیکٹرک کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگلے مون سون میں بھی آپ لوگ ہمیشہ کی طرح ناکارہ ہی رہیں گے۔
It started raining in DHA phase 6 around 10 40pm last night at 11:15pm we lost power. Its almost 11am and we are still on generators. @KElectricPk I guess when the monsoon comes next year you guys will be as useless as ever. Such a shame & disappointment.
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) November 25, 2020