کراچی : نادرا ٹیکنالوجیز سے معاہدے کے بعد سرسید یونیورسٹی کے طلبا کو فیس جمع کرانے میں بڑی سہولت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق نادرا ٹیکنالوجیز اور سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں معاہدہ ہوگیا ، جس کے بدولت طلبا فیس کی آسان ادائیگی اور بائیو میٹرک کی تصدیق سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔
یونیورسٹی کے طلبہ اب اپنی فیس کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر جمع کرا سکتے ہیں، ملک بھرمیں نادرا ای سہولت کے 21 ہزار سے زائد فرنچائزیز پر فیس جمع ہوسکے گی۔
سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ اب اپنی فیس کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر جمع کرا سکتے ہیں۔
معاہدے کے تحت یونیورسٹی کو بائیومیٹرک تصدیق کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی جبکہ داخلے اور ڈگریوں وٹرانسکرپٹس کے اجرا کی کارروائی کو محفوظ اور تیز بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
اس سہولت سے یونیورسٹی کے ساڑھے 6 ہزار سے زائد طلبہ کوفائدہ پہنچے گا۔
معاہدے پر یونیورسٹی رجسٹرار سرفراز علی اور نادرا ٹیکنالوجیز کے سربراہ عرفان انور نے دستخط کئے۔