پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سب کا احتساب چاہتے ہیں، عدلیہ کا احترام ہونا چاہئے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ میری دشمنی کسی سے نہیں صرف احتساب چاہتا ہوں، عدلیہ کے فیصلوں کا احترام ہونا چاہئے، قوم کی بدقسمتی ہے کہ کرپٹ اقلیت اکثریت پر حکمرانی کر رہی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں اوور سیز پاکستانیوں کے سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کی مرغیاں بھی سونے کے انڈے دیتی ہیں، قوم کابیڑہ غرق ہو گیا اور ان کے کارخانے بڑھتے جا رہے ہیں۔

حکمران کرسی پر بیٹھ کر عوام کو بھول جاتے ہیں، جنہوں نے عہدوں اورمنصب کو ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا، ان سب کا احتساب ہونا چاہئے۔


مزید پڑھیں: قائداعظم کے پاکستان کا حلیہ بگاڑدیا گیا ہے، سراج الحق


انہوں نے کہا کہ شوگرمل والوں، لینڈ اور ڈرگ مافیا کے قرضے معاف ہو جاتے ہیں، لٹیرے چھپنے کی کوشش کرینگے توبھی نہیں چھوڑیں گے، آف شورکمپنیوں، قرضےلینے والوں کو اڈیالہ جیل میں دیکھنا چاہتا ہوں۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاست میں شائستگی ہونی چاہئے، چوکوں اور چوراہوں میں خواتین کا تذکرہ مناسب نہیں، سیاسی نظریات کو گالم گلوچ کی نذر کرنا مذہب اور آئین کے منافی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں