جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کشمیری اور پاکستانی مل کر ایل او سی پر لگی باڑ کو گرادیں گے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں 30 سے زائد لڑکیوں کو اغواء کیا گیا، چھ اکتوبر کو لاہورمیں مظاہرہ کیا جائے گا، کشمیری اور پاکستانی مل کر ایل او سی پر لگی باڑ کو گرادیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب و سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترمرحوم کی یاد میں الحمراء میں ہونے والے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کشمیر کے معاملے پر جو کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کیا، ہم مظلوم کشمیریوں کے لئے بھرپور آواز بلند کریں گے۔

جماعت اسلامی6اکتوبرکولاہورمیں بھرپورمظاہرہ کرےگی، ہمارے بزرگوں نے سومنات کا مندر گرا یا تھا ، ہم مودی سومنات گرائیں گے، ہماری منزل سری نگر نہیں،بھارت میں موجود22 کروڑ مسلمانوں کا تحفظ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم بلند و بانگ دعوؤں اور خوشنما نعروں کی بجائے عملی اقدامات چاہتی ہے،34 دنوں سے ایک کروڑ کشمیری موت اور زندگی کی کشمکش میں ہیں۔

اللہ کے بعد ان کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں مگر پاکستان اور عالم اسلام کو ابھی تک کشمیریوں کے لیے جو کچھ کرنا چاہیے تھا وہ نہیں ہوسکا ،حکومت نے کچھ نہ کیا تو اکتوبر میں کشمیری اور پاکستانی مل کر ایل او سی پر لگی باڑ کو گرادیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں