تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سراج الحق نے آڈیو لیکس کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے وزیراعطم ہاؤس سے آڈیو لیکس کے معاملے پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک لیکس کی یلغار میں ہے، ہر روز نیا کنفیوژن پیدا ہو رہا ہے، عیاں ہوگیا کہ ساری سیاست حقائق پر نہیں سازش کی بنیاد پر چل رہی ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ اسلام آباد تماشا بن گیا اور حکمران ملک کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں، کرپشن کیسز میں مطلوب افراد کو پبلک آفس میں کام نہیں کرنا چاہیے،

انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی، سیاسی اور سماجی صورتِ حال کے ذمہ دار حکمران ہیں، پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کی بجائے مفادات کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -