تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جماعت اسلامی کا 12 اگست سے عوامی احتجاج شروع کرنے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 12 اگست کو عوام کی خاطر احتجاج شروع کر رہے ہیں، ملک بھر میں عوام کو متحرک کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام اپنے مسائل کے حوالے سے بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم حکومت کس طرح قائم ہوئی سب کو معلوم ہے۔ پی ڈی ایم کے غلط فیصلوں کا بوجھ عوام پر پڑ رہا ہے، حکومتی اتحاد ناکام ہوگیا ہے۔ 12 اگست کو عوام کی خاطر احتجاج شروع کر رہے ہیں، ملک بھر میں عوام کو متحرک کریں گے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ٓج کی سیاست میں جھوٹ بولنا ایک فن ہے۔ ان کی تمام تر لڑائیاں مفادات کے لیے ہیں۔ بیورو کریسی اور حکومت کےغلط فیصلوں کا سارا بوجھ عوام پر ہے۔ حکومت 22 کروڑ عوام کا پسینہ نچوڑ رہی ہے اور ان سے تاوان وصول کر رہی ہے۔ حکومت عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر ہر پاکستانی کے گلے کو دبانا چاہتی ہے۔ عوام کو اپنے حق اور ظلم کے خلاف اٹھنے کی ضرورت ہے۔ ہم ان کے ظلم کے خلاف عدالتوں اور چوک چوراہوں پر جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج ہر شخص بجلی کی وجہ سے مشکل میں ہے، گزشتہ حکومتوں نے غلط فیصلے کیے۔ عام آدمی کو معلوم ہی نہیں کہ حکومت کس کس طرح لوٹتی ہے۔ ٹی وی ٹیکس، ایکسائز ڈیوٹی، انکم ٹیکس، فیول سرچارج، جی ایس ٹی ودیگر ٹیکسز بجلی کے بلوں میں لیے جاتے ہیں۔ ہر پاکستانی آج جو بل ادا کرتا ہے اس میں 60 فیصد ٹیکس،40 فیصد بجلی بل ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی پر جتنے بھی ٹیکسز ہیں سب کو فوری طور پر ختم کیا جائے ورنہ 12 اگست کو ہم عدالت سے رجوع کریں گے۔ ہمارا حکومت سے یہ بھی مطالبہ ہے کہ بجلی کی تمام سپلائی کمپنیاں ختم کی جائیں اور ملک بھر میں بجلی کی سپلائی اور یونٹ کا ریٹ یکساں کیا جائے۔ ایک ڈرائیور کی تنخواہ 23 ہزار روپے اور بجلی کا بل پونے 11 ہزار روپے آرہا ہے، وہ کیسے یہ بل ادا کرے گا۔

Comments

- Advertisement -