اشتہار

’چیف جسٹس نے الیکشن مسئلہ پر ازخود نوٹس لے کر خود کو مشکل میں ڈالا‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے الیکشن مسئلہ پر ازخود نوٹس لے کر خود کو مشکل میں ڈالا الیکشن معاملہ عوام سے جڑا ہے، بہتر ہوتا چیف جسٹس فل کورٹ بناتے۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل کے لیے الیکشن ناگزیر ہیں اداروں اورسیاسی جماعتوں میں جنگ برپا ہے سیاسی جماعتوں میں ڈیڈلاک برقرار رہا تو کوئی اور فائدہ اٹھا لے گا بحران کم کرنے کیلئے پارلیمانی جماعتوں کو ڈائیلاگ کی طرف لا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرائیکا نے اداروں کو تباہ کیا، ایوان کی عزت کو خاک میں ملایا یہ چاہتے ہیں کہ عدالتیں ان کی مرضی کے مطابق فیصلے کریں، الیکشن کمیشن ان کا تابع رہے اور انھیں ہر لمحہ اسٹیبلشمنٹ کی چھتری میسر ہو، تعصبات اور نفرتوں کے ماحول میں نوجوانوں کو اٹھنا ہو گا، اب وہی قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں، یوتھ اسلامی جمہوری انقلاب کے لیے کردار ادا کریں۔

- Advertisement -

اپنے ٹوئٹر بیان میں انہوں نے لکھا کہ جماعت اسلامی نے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی رہائی کےلیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سینئر وکیل سینیٹر کامران مرتضی پیروی کریں گے۔ امید ہے جلد اس کی شنوائی ہوگی اور انھیں انصاف ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں