اشتہار

‘ ان لوگوں نے گالی کا کوئی لفظ نہیں چھوڑا جو استعمال نہ کیا ہو ‘

اشتہار

حیرت انگیز

سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے پاس عوام کیلیے کچھ نہیں، ان لوگوں نے گالی کا کوئی لفظ نہیں چھوڑا جو استعمال نہ کیا ہو۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت رہی تو بھی کچھ نہیں کرسکے۔ پی ڈی ایم حکومت بنی بڑے دعوے کیے گئے مگر پنجاب مشکلات سے دوچار ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی لیڈر تو ایک دوسرے کیساتھ دست وگریبان ہیں لیکن پہلی بار دیکھ رہے ہیں کہ لوگ ججز کے نام لیکر تبصرے کر رہے ہیں۔ ان لوگوں نے گالی کا کوئی لفظ نہیں چھوڑا جو استعمال نہ کیا ہو۔

- Advertisement -

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کے حوالے سے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کسی کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سیاسی ماحول کی گرما گرمی میں بالخصوص ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے گالم گلوچ اور نازیبا اشاروں کا استعمال معمول بنتا جارہا ہے۔

گزشتہ دنوں عطا تارڑ اس حوالے سے موضوع گفتگو رہے تو گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے اور ن لیگ کے مرکزی رہنما سعد رفیق نے سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ٹویٹ میں ’گالی‘ کا اشارہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں سماعت، سعد رفیق کا ٹویٹ میں ’گالی‘ کا اشارہ

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’گالی‘ کا اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اقتدار رہے، نہ رہے، سیاست بچے یا جائے انصاف کا دہرا معیار قبول نہ منظور نہ تسلیم۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں