تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

’صرف پنجاب میں الیکشن ہوا تو۔۔۔‘، سراج الحق نے خبردار کر دیا

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ملک بھر کے بجائے صرف پنجاب میں الیکشن کے انعقاد پر سیاسی جماعتوں کو خبردار کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صرف پنجاب میں الیکشن ہوا تو فساد ہوگا، ہم چاہتے ہیں پورے ملک میں ایک ساتھ الیکشن ہوں، ہماری کوشش سے سیاسی جماعتیں مذاکرات پر راضی ہوئیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ آئین میں الیکشن کے لیے نوے دن مقرر ہیں، جب سپریم کورٹ اور صدر نے مل کر نوے دن کو ایک سو پانچ بنایا، اب ایک سو پانچ کو دو سو پانچ اور تین سو پانچ بنانا بھی کوئی بڑا کام نہیں ہے۔

گزشتہ روز انتخابات التوا کیس کی سماعت کے موقع پر سراج الحق سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں انہوں نے عدالت میں تجویز دی تھی کہ بڑی عید کے بعد مناسب تاریخ پر الیکشن ہونا بہتر ہوگا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاسی معاشی بحران سے دوچار ہے، سیاسی بحران کی وجہ سے آئینی بحران بھی پیدا ہوا ہے، بحرانوں کا سب سے زیادہ منفی اثر غریب عوام پر پڑ رہا ہے، الیکشن کے بغیر کوئی راستہ نہیں، الیکشن صرف 2 پارٹیوں کا نہیں تمام سیاسی جماعتوں کا ہے، مرکز اور صوبے میں نگراں حکومت قائم کی جائیں، لاکھوں پاکستانی جو حج پر جائیں گے ان کو ووٹ سے محروم نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین متاثر ہوا تو قوم کی آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی، حکومت اور اپوزیشن لڑ پڑے جس کے نتیجے میں 10 سال مارشل لا بھگتا، سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کرے اور ایک تاریخ پر متفق ہوں، ہم الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں، امید ہے تمام سیاسی جماعتیں کسی بات پر متفق ہو جائیں گے، الیکشن کی تاریخ پر تمام سیاسی جماعتوں کو متفق ہونا چاہیے، سیاست ذاتی دشمنی میں بدل گئی ہے، وزیراعظم اور عمران خان سے ملاقات کی دونوں میں لچک محسوس کی۔

Comments

- Advertisement -