تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

”شہباز شریف نے سود پر فیصلے کیخلاف اپیل کی تو مزاحمت کریں گے“

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سود پر شرعی عدالت کے خلاف اپیل کی تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔

اوکاڑہ میں ٹرین مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کو پاکستان میں چھپنے کے لیے جگہ نہیں ملے گی، پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا اور اسلامی نظام نافذ ہو کر رہے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی وجہ سے ملک میں مہنگائی، لوٹ مار اور بے روزگاری ہے، ہم اس زمین پر اللہ تعالیٰ کا نظام اور قانون چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی غلاموں کے نظام سے بغاوت کا اعلان کرتے ہیں، ساری جماعتیں آئی ایم ایف کی غلامی پر راضی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب جماعتیں مل کر عوام سے جینے کا حق چھین رہے ہیں، عوام فاقوں سے مر رہی ہے اور حکمرانوں کے خزانے بڑھتے جا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -