ممبئی: بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار منوج باجپائی کی آئندہ ریلیز کی جانے والی ’صرف ایک بندہ کافی ہے‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’صرف ایک بندہ کافی ہے‘ 23 مئی کو زی 5 پر پریمیئر کیلیے تیار ہے۔ فلم حقیقت پر مبنی واقعات پر بنائی گئی ہے جس کے ڈائریکٹر اپوروا سنگھ کارکی ہیں۔
تازہ ٹریلر کے مطابق ایک شخس کی مقامی عدالت میں ضمانت کی درخواستیں متعدد بار مسترد کی جا چکی ہیں اور اب وہ عدالت عالیہ سے رجوع کرتے ہے۔ طاقت اور مہنگے وکلا کے باوجود وہ ایک عام وکیل کے سامنے کچھ نہیں کر پاتا۔
فلم کو ونود بھانوشالی، کملیش بھانوشالی، آصف شیخ اور وشال گرنانی و جوہی پاریکھ مہتا نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔
خیال رہے کہ عدالت میں چلنے والے ایک کیس پر مبنی یہ فلم ریلیز سے پہلے ہی قانون کے شکنجے میں پھنس گئی ہے۔
کچھ روز قبل فلم پر قانونی کارروائی سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے منوج باجپائی نے کہا تھا کہ ہم نے تمام واقعات کو نہایت سچائی سے پیش کیا ہے۔