تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

’سائفر والا معاملہ صرف 3 لوگوں کو بچانے کیلیے ہو رہا ہے‘

چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سائفر والا معاملہ صرف تین لوگوں کو بچانے کے لیے ہو رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ ظلم کے نظام میں رہنا پسند نہیں، جیل کو ترجیح دوں گا، جتنے سال جیل میں رکھنا ہے رکھیں لیکن میں ظلم کا نظام نہیں مانوں گا۔

علیمہ خان نے کہا کہ سائفر والا معاملہ صرف تین لوگوں کو بچانے کے لیے ہو رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ اس کیس کی سماعت اوپن عدالت میں ہونی چاہیے۔ یہ قومی سیکیورٹی کونسل میں جا چکا تھا اور انہوں نے اس ڈیمارچ بھی دے دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ ہیں جو اٹک جیل کے باہر جا کر کہیں گے کہ ہمیں بھی جیل میں ڈال دو، آپ پورے پاکستان کو تو جیل میں بند نہیں کر سکتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پورا نظام ایڈجسٹ ہو رہا ہے بس ان کو اٹک جیل سے نہ نکالا جائے، سب کو پہلے ہی پتہ ہے کہ 4، 5 ماہ ابھی اندر رہنا ہے، یہ کیسا نظام ہے؟

Comments

- Advertisement -