تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سائٹ ایریا ہارون آباد فیکٹری میں لگی آگ شدت اختیارکر گئی

کراچی: سائٹ ایریا ہارون آباد فیکٹری میں لگی آگ شدت اختیارکر گئی ہے، انتظامیہ نے فیکٹری کے قریب پیٹرول پمپ بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا ہارون آباد فیکٹری میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی ہے، آگ نے پوری فیکٹری کولپیٹ میں لے لیا ہے، آگ لگنے سے باعث ایک ملازم جھلس گیا ہے، جسے طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آگ کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں، کسی بھی سانحے سے بچنے کے لئے مقامی انتظامیہ نے فیکٹری کےقریب واقع پیٹرول پمپ کو بند کردیا گیا ہے، متصل فیکٹریوں اور گوداموں کو خالی کرایاجارہاہے اوران میں کام کرنے والے افراد کو سیڑھیوں کی مدد سے ریسکیو کیا جارہا ہے۔آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر رینجرز کے جوان موقع پر پہنچے اور جائے حادثہ کوکارڈن آف کیا، رینجرز کے جوان آگ بجھانےکی کارروائی میں مصروف ہیں، واٹر بورڈ کےٹینکرز اور فائربریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کرلیں گئیں ہیں۔

ایم ڈی واٹربورڈ نے کرش پلانٹ، نیپا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس پر ہنگامی حالت نافذ کردی ہے، پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز متاثرہ فیکٹری کی جانب روانہ کیےجارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لیا ہے اور مراد علی شاہ نے نے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کو فون کیا ہے اور فوری آگ پر قابو پانےکی ہدایت کی ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو میں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ کوبتایا کہ دو مزدوروں کو ریسکیوکیا، چھ فائرٹینڈرزاور ایک اسنارکل کی مددسےآگ پرقابوپانےکی کوشش جاری ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے لئیق احمد کو ہدایت کی کہ کوشش کی جائے کہ نقصان نہ ہو، مجھےآگ پر قابو پانے سے متعلق آگاہ کرتے رہیں۔

وزیرصنعت وتجارت سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے بھی کراچی میں فیکٹری میں آگ لگنےکانوٹس لیا ہے اور ایم ڈی سائٹ کو فیکٹری حادثےکی رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی ہے۔

جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان اپنے ورکرز کی جانوں کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کریں، غفلت برتنےوالوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

Comments

- Advertisement -