بدھ, اپریل 2, 2025
اشتہار

سندھ پولیس کا اسپیشلائزڈ یونٹ آئی جی سندھ کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سولجر بازار میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق نوجوان طاہر بزنجو کو قتل کرنے والا ایک اور ملزم ایس آئی یو کی بجائے لوکل پولیس کے ہاتھوں مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 31 مارچ 2024 کو آئی جی سندھ نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے تمام کیسز کا ٹاسک اسپیشل انویسٹگیشن یونٹ (ایس آئی یو) کو سونپ دیا تھا، لیکن اسپیشلائزڈ یونٹ آئی جی سندھ کی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے۔

2024 میں 112 شہری ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہوئے تھے، جب کہ 2025 میں اب تک 23 شہری ڈکیتی کے دوران جاں بحق ہو چکے ہیں، ایس آئی یو 2024 کی طرح 2025 میں بھی مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

سولجر بازارمیں 4 فروری 2025 کو ڈکیتی مزاحمت پر طاہر بزنجو نامی نوجوان کو قتل کرنے والا ایک اور ملزم گزشتہ رات کو شاہراہ فیصل پر پولیس اہلکار کی جانب سے مقابلے میں مارا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت اعزاز کے نام سے ہوئی ہے، جس نے مقتول طاہر بزنجو پر گولی چلائی تھی۔

نوجوان طاہر بزنجو جن کی قیمتی زندگی کا چراغ ڈکیتی کے دوران بے رحم قاتل نے گل کر دیا، گولی لگنے کے بعد زخمی حالت میں
ملزمان کے گھروں کے پتے اور تصاویر تک نکال کر ایس آئی یو کو دی گئی تھیں

ملزم اعزاز کی گولی سے اس کا اپنا ساتھی عبداللہ بھی موقع پر مارا گیا تھا، اس واقعے کے بعد مقتول کے ورثا کی جانب سے ایس آئی یو کو ملزمان کی مکمل تفصیلات فراہم کی گئی تھیں، حتیٰ کے ملزمان کے گھروں کے پتے اور تصاویر تک نکال کر ایس آئی یو کو دی گئی تھیں، لیکن خصوصی یونٹ قتل کیس کے کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی تھی، ایس آئی یو کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ تمام ملزمان دھوراجی اور بہادرآباد کے رہائشی ہیں۔


ملزم ساحر حسن کے موبائل فون کا فرانزک ، مزید بڑے نام سامنے آنے کا امکان


گزشتہ رات مارا گیا ملزم اعزاز کئی تھانوں کی حدود میں ساتھیوں کے ہمراہ وارداتیں کر چکا تھا۔ 2024 اور 2025 میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے کئی مقدمات لوکل پولیس نے خود حل کیے لیکن ایس آئی یو کی کوئی ایسی کارکردگی سامنے نہ آ سکی جس کی توقع آئی جی سندھ کی جانب سے کی گئی تھی۔

لال قلعہ پر کانسٹیبل حسنات کو لوٹنے کی کوشش

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کراچی کے مطابق تھانہ بہادرآباد کی حدود میں لال قلعہ کے قریب پولیس کانسٹیبل حسنات (ایس ایس پی آفس ایسٹ) گزشتہ رات دوستوں کے ہمراہ شاپنگ کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ 2 مسلح ڈاکوؤں نے روک کر انھیں لوٹنے کی کوشش کی۔

کانسٹیبل حسنات نے پیشہ ورانہ مہارت اور حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان شدید زخمی ہوئے، جو بعد ازاں ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے موقع سے 2 غیر قانونی 30 بور پسٹلز مع ایمونیشن اور ایک بغیر نمبر موٹر سائیکل قبضے میں لے لی ہے۔

ہلاک ملزمان کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، پولیس حکام کے مطابق دونوں ہلاک ڈاکوؤں میں سے ایک اعزاز نامی ڈاکو جس نے ڈکیتی کے دوران نوجوان طاہر بزنجو اور اپنے ساتھی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

پرانی سی سی ٹی وی فوٹیج

اس فوٹیج میں اعزاز نامی ڈاکو کو نوجوان طاہر بزنجو اور اپنے ساتھی ڈاکو پر گولی چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جسے کانسٹیبل حسنات نے گزشتہ رات ڈکیتی کی کوشش کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter