اشتہار

خیرپور : باراتیوں سے بھری کشتی ڈوبنے کا واقعہ، 5 کو بچالیا گیا ، 6 تاحال لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور: دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں چھ لاپتہ افراد کیلئے آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا، گزشتہ روز کشتی ڈوبنے کے بعد پانچ افراد کو بچالیا گیا تھا اور آپریشن تاریکی کے باعث روک دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نارا کینال کے قریب باراتیوں کی کشتی الٹ گئی ، جس سے 11 افراد ڈوب گئے ، جس میں سے 5افراد کو بچالیا گیا اور 6 کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے غوطہ خور اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے 5 مسافروں کو بچایا جبکہ بچوں سمیت 6 افراد ڈوب گئے ، نارہ کینال میں کشتی میں سوار 11 افراد شادی میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ رات اندھیراہونے کے باعث ریسکیوٹیموں نے آپریشن روک دیاتھا تاہم امدادی ٹیمیں جلد ہی دوبارہ شروع کر دیں گی، پانی گہراہونےکےباعث ابھی تک کوئی لاش نہیں مل سکی۔

ڈوبنے والوں کا تعلق شر برادری سے ہے، کشتی میں سوار تمام افراد گوٹھ جمال الدین کے رہائشی تھے۔

اس سے قبل خیرپور میں 18 مسافروں سے بھری کشتی الٹنے سے دریائے سندھ سے کم از کم دو لاشیں نکالی گئی ہیں، واقعہ پیر گوٹھ میں پیش آیا تھا ، جہاں موڑ جھبر گاؤں کے 18 افراد دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث محفوظ مقام کی طرف نقل مکانی کر رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں