سری لنکا میں تیز رفتار مسافر ٹرین پٹری پر آنے والے ہاتھیوں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 6 ہاتھی ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ٹرین کا کوئی مسافر زخمی تو نہیں ہوا تاہم 6 ہاتھیوں کی موت ہوگئی جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق مسافر ٹرین جنگلی حیات کیلیے مختص علاقے سے گزر رہی تھی۔
واضح رہے کہ سری لنکن ہاتھیوں کو قومی خزانہ سمجھا جاتا ہے اور ہاتھیوں کو مارنا یا نقصان پہنچانا مجرمانہ اقدام ہوتا ہے۔ سری لنکا میں اس وقت 7 ہزار جنگلی ہاتھی موجود ہیں۔
اس سے قبل ایک واقعے میں بھارتی ریاست کیرالہ کے مندر میں لائے گئے ہاتھی بدک کر بھاگ اٹھے تھے۔ بھگڈر مچنے سے دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک بیس زخمی ہوگئے۔
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں تروپتی سوامی مندر میں ہندوؤں کے 10 روزہ تہوار کے دوران شام عقیدت مندوں کے مندر میں داخل ہونے پر بھگدڑ مچنے سے کم از کم 3 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند تہوار میں شرکت کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ہاتھی کے ساتھ سیلفی کا جنون نوجوان کی جان لے گیا
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ ہاتھی تہوار کے موقع پر مندر میں لائے گئے تھے، پٹاخے پھوٹنے اور آتش بازی پر ہاتھی بدک کر بے قابو ہوگئے۔