تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

امریکا میں یوم آزادی پر خونریزی

شکاگو: امریکا کے شہر شکاگو میں یوم آزادی پریڈ کے دوران فائرگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست الینوائے کے شہر شکاگو کے علاقے ہائی لینڈ پارک میں پیش آیا ہے، جہاں یوم آزادی کی پریڈ کے دوران نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔

حملہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور واقعے میں ہلاک افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی عمر 18 سے 20 برس کے درمیان ہے، جائے وقوعہ سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کی پریڈ کے آغاز کے دس منٹ بعد ہی فائرنگ شروع ہوگئی، پریڈ میں شریک سینکڑوں افراد اپنی جانیں بچانے کیلئے بھاگے۔ پولیس نے شہریوں کو فائرنگ کے علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے اور پریڈ کو ختم کردیا گیا ہے۔

کانگریس رکن بریڈ شنائڈر کا کہنا ہے کہ میں اور میری ٹیم یوم آزادی کی پریڈ کیلئے بھی وہاں موجود تھی۔

انہوں نے فائرنگ کے واقعہ میں جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

Comments

- Advertisement -