کراچی: خلیجی ممالک سے آج کراچی پہنچنے والے مزید6مسافر کورونامیں مبتلا نکلے، گذشتہ روز بھی سعودی عرب سےآنےوالے9مسافر میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق خلیجی ممالک سےکورونا مثبت مسافروں کی آمدکاسلسلہ جاری ہے، آج بھی کراچی پہنچنے والے مزید6مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، کوروناموجودگی کی تصدیق ریپڈانٹیجنٹ ٹیسٹ کےذریعےہوئی۔
گذشتہ روز بھی سعودی عرب سےآنےوالے9مسافرکورونامثبت نکلے تھے ، جس کے بعد مسافروں کولیاقت آبادقرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا تھا۔
خیال رہے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کی ٹیموں نے خصوصی کاؤنٹر پر ریپڈ ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں اور بغیر ٹیسٹ کے کسی بھی مسافر کو ائیرپورٹ سےباہر جانےکی اجازت نہیں دی جارہی۔
ائیرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ رپورٹ مثبت آنے پر مسافر کو اپنےخرچےپرقریبی ہوٹل میں قرنطینہ ہوناہوگا تاہم رپورٹ منفی آنے پر مسافر کو گھر جانے کی اجازت ہو گی۔