جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

شرابی نے گھر برباد کردیا، 3 بچوں سمیت 6 افراد جل کر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کرناٹک : بھارت میں شرابی باپ نے گھر کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 6افراد جل کر موت کا نوالہ بن گئے، ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع کوڈاگو کے گاؤں میں گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں چھ افراد جل کر ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دو دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گھر میں آگ لگانے والے شرابی کی شناخت ایراوارا بوجا کے طور پر کی گئی ہے، جو واردات کے بعد سے فرار ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ایراوارا بوجا مزدوری کرتا ہے اور اس کا اپنی بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا، جس کے بعد وہ اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کرتا تھا۔

گزشتہ روز بھی اس نے شراب پی کر جھگڑا کیا اور گھر والوں کو آگ لگ اکر گھر کے باہر تالا لگا کر فرار ہوگیا، آتشزدگی سے تین افراد موقع پر ہی جل کر کوئلہ بن گئے جبکہ تین کی موت مقامی اسپتال میں دوران علاج ہوگئی۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت تین سالہ وشواس، سات سالہ پرکاش، چھ سالہ وشواس کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا جبکہ 45سالہ بیوی، 40سالہ سیتا، چھ سالہ پرتھنا نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں