تازہ ترین

ایک اوور میں چھ چھکے! امریکی کرکٹر کا حیران کن کارنامہ

امریکی کرکٹ ٹیم کے بلے باز نے ایک اوور میں چھ چھکے لگاکر تاریخ رقم کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ کی دنیا ایک اوور میں چھ چھکے لگانے کی تاریخ صرف چند ہی کھلاڑیوں نے رقم کی ہے جن میں جنوبی افریقہ کے بلے باز ہرشیل گبز پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جسکرن ملہوترا نے چھ چھکے پاپوانیوگنی کے خلاف آخری اوور میں لگائے اور اسے اپنی زندگی کا یادگار لمحہ بنا دیا۔

جسکرن نے ون ڈے کی تاریخ کی بہترین باریوں میں سے ایک باری کھیلتے ہوئے 124 گیندوں پر 16 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 173 رنز بنائے۔

خیال رہے کہ جسکرن ملہوترا سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز (ون ڈے)، بھارت کے یوراج سنگھ (ٹی ٹوئنٹی) اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ (ٹی ٹوئنٹی) میں چھ گیندوں پر چھ مرتبہ بال باؤنڈری سے بال پھینکی ہے۔

Comments