تازہ ترین

مچھ کلیئرنس آپریشن : کالعدم بی ایل اے کے 6 دہشت گرد ہلاک

مچھ : بولان کے شہر مچھ میں راکٹ حملوں کے بعد کلیئرنس آپریشن میں کالعدم بی ایل اے کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک 2 دہشت گردوں کی شناخت دودا بلوچ اور پردان بلوچ کے نام سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ مچھ میں راکٹ حملوں کے بعد کلیئرنس آپریشن میں ایک دہشت گرد کی لاش مل گئی ہے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے، ہلاک 2 دہشت گردوں کی شناخت دودا بلوچ اور پردان بلوچ کے نام سے ہوئی۔

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور ایف سی کے مچھ میں دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کے اقدامات کو سراہتے ہیں، شہریوں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے کالعدم بی ایل اے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے، مسلح افواج کا لوگوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے جرأت کا مظاہرہ قابل تعریف ہے۔

یاد رہے رات گئے بولان کے شہر مچھ میں یکے بعد دیگرے پندرہ راکٹ فائر کئے گئے، پولیس نے بتایا پہاڑوں سے فائر راکٹ مچھ شہر کے مختلف علاقوں میں گرے، راکٹ گرنے سے متعدد گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

شہر کے پہاڑی علاقے سے فائرنگ بھی کی گئی، راکٹ گرنے سے مچھ شہر کی بجلی منقطع ہوگئی، انٹرنیٹ سروس بھی متاثر رہی۔

Comments

- Advertisement -