تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تصویر میں‌ چھپے چھ الفاظ‌ تلاش کریں

کراچی : سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصویر میں صارفین کےلیے ایک چیلنج ہے، دیکھتے ہیں کون کون اس تصویر میں چھپے الفاظ ڈھونڈنے میں کامیاب ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر بعض اوقات صارفین کو الجھا دیتی ہیں اور آسان ہونے کے باوجود انہیں سلجھانا آسان نہیں ہوتا، لیکن ذہین افراد اپنی فطرت کے مطابق ان پہلیوں کو جواب تلاش کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے لوگ انہیں بہت دلچپسی سے حل کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویری پہیلیاں آسان ہونے کے باوجود صارفین کا سر چکرا دیتی ہیں، زیر گردش تصویر کسی فیملی کی ہے جو ٹیلی ویژن پر مشترکا طور پر پروگرام دیکھ رہے ہیں، جس میں ایک مرد جو غالباً والد ہے، ایک خاتون جو یقیناً بچوں کی والدہ ہے اور تین کم سن لڑکیوں سمیت ایک بچی موجود ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصویر میں ایک بلّی اور کتا بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

صارفین کو چیلنج دیا گیا ہے کہ اس تصویر میں چھپے چھ الفاظ کو تلاش کرنا ہے۔

جی ہاں قارئین تصویر میں موجود چھ الفاظ بہت واضح ہیں جو دکھائی دینے کے باوجود پکڑ میں نہیں آرہے۔

درست جواب دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

اگر آپ تصویر پر تھوڑا غور کریں تو واضح ہوگا کہ پیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہنے لڑکے کے بالوں میں کائٹ، لیمپ پر جمپ، پیچھے لگے شیشے میں بال، آن اور آر، جبکہ مرد کی دائیں ٹانگ پر پیز لکھا ہوا ہے۔

کیا آپ تصویر میں پوشیدہ چھ الفاظ ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے تھے، کمنٹس میں ضرور بتائیں۔

Comments

- Advertisement -