تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

طیارے آپس میں ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو وائرل

اسکائی ڈائیونگ کے اسٹنٹ کے دوران طیارے آُپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں طیاروں میں آگ بھڑک اٹھی۔

اسکائی ڈائیونگ کے ایک اسٹنٹ کے دوران دو طیارے آپس میں ٹکرائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، تین دن قبل ویڈیو شیئر کی گئی جسے اب تک 40 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں حادثے کے ان لمحات کو دکھایا گیا ہے جب اسٹنٹ کے دوران دو جہاز آپس میں ٹکرائے جس کے بعد جہاز میں سوار افراد اور پائلٹوں نے چھلانگ لگادی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں جہاز بہت قریب پرواز کررہے تھے تاکہ اسٹنٹ کے لیے اسکائی ڈائیورز چھلانگ لگاسکیں، اسی دوران سامنے والے جہاز سے جب اسکائی ڈائیورز کودنے والے تھے تو پائلٹ کو ایک زور دار دھماکا سنائی دیا۔

حادثے کے نتیجے میں جہاز کی سامنے کی اسکرین ٹوٹ گئی اور جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔

تاہم جہاز میں سوار پائلٹ اور اسکائی ڈائیورز پیراشوٹ کی مدد سے اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے اور جہاز زمین پر جاگرا۔

تاہم دوسرا جہاز رن وے پر اترنے میں کامیاب ہوگیا، اس واقعے کی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

یہ حادثہ نومبر 2013 میں سپریئر لیک وسکونسن میں پیش آیا تھا حادثے میں تمام نو مسافر اور دونوں پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -