اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

مرغی کی بڑھتی قیمتوں نے کراچی والوں کے ہوش اڑادیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مرغی کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کے ہوش اڑادیے، مرغی کا گوشت ساڑھے سات سو روپے کلو تک جا پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق منافع خوروں کیخلاف ضلع انتظامیہ کی کارروائی صرف دعووں تک محدود رہیں، شہر میں ایک بار پھر گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

منافع خوروں نے شہریوں کو لوٹنے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی ، مرغی کے گوشت کی اچانک قیمتیں بڑھنے سے شہری پریشان ہے۔

شہر میں 620روپے ملنے والی مرغی کے گوشت کی قیمت اب 750روپے تک جا پہنچی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں یہ منافع خور مزید سرگرم ہوجائیں گے۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے منافع خوروں کیخلاف کی جانیوالی کارروائیاں بھی شہریوں کو ریلیف فراہم نہ کرسکیں۔.

دوسری جانب جڑواں شہروں سمیت پنجاب بھر میں برائلرمرغی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، 10دنوں میں برائلرمرغی14800روپےفی من سےبڑھ کر16200تک پہنچ گئی۔

زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں فی کلو380سے430روپے تک اضافہ ہوا اور گوشت کی فی کلو800روپےمیں فروخت جاری ہے۔.

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مؤثرروک تھام نہ ہونےسےبرائلرمرغی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں