جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

دہشت گردی کے مقدمات: عدالت نے پولیس کو میاں جاوید لطیف کی گرفتاری سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی دہشت گردی کے 2مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر جاوید لطیف کی دہشت گردی کے مقدمے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی ، جاوید لطیف اپنے وکیل سردار تیمور اسلم کےہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

- Advertisement -

وکیل سردار تیمور اسلم نے بتایا کہ اسی طرح کی ایف آئی آرمیں اسی عدالت نےایک اور آرڈر کر رکھا ہے، لاہور اور پشاور کے مقدمات کیلئےحفاظتی ضمانت چاہیے ،دونوں صوبوں میں مخالف پارٹی حکومت ہے اس لیے حفاظتی ضمانت چاہ رہے ہیں۔

عدالت نے استفسار آپ نے حفاظتی ضمانت کی تو استدعا ہی نہیں کی ، آپ کی درخواست میں صرف یہ ہے کہ تادیبی کارروائی سے روکاجائے۔

جس پر وکیل نے کہا کہ عدالت تمام صوبوں سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لے، میاں جاوید لطیف کے حلقے میں 16 اکتوبر کو الیکشن ہے ، یہ وہاں جانا چاہتے ہیں لیکن اس وجہ سے وہاں نہیں جارہے۔

عدالت نے جاوید لطیف کے وکیل کو راہدری ضمانت کی درخواست دینے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے جاوید لطیف کی دہشت گردی کے 2مقدمات میں 27 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محسن اختر کیانی نے پشاور ،لاہور میں درج مقدمات میں 10،10ہزار روپے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو میاں جاوید لطیف کی گرفتاری سے روک دیا اور سیکرٹری داخلہ کو صوبوں سے مقدمات کی تفصیل منگوانے کا حکم دے دیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں