جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

سلو انٹرنیٹ : ہزاروں آرڈرز کینسل، پاکستانی فری لانسرز کے اکاؤنٹ بلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان میں سلو انٹرنیٹ کے باعث روزانہ ہزاروں آرڈرز کینسل ہونے سے فری لانسرز کے اکاؤنٹ بلاک ہوگئے لیکن حکومت نےمعاملےپر چپ سادھ لی ہے۔

تفصیلات مطابق پاکستان میں کچھوے کی چال چلتے انٹرنیٹ کی وجہ سے کئی گھروں کے چولہے بھج گئے، ٹیکسی ڈرائیور ہوں ، آن لائن فورڈلیوری کرنے والے افراد یا پھر ای کامرس اور آئی ٹی انڈسٹری سے وابستہ لوگ ہر کوئی سلو انٹرنیٹ کی وجہ سے پریشان نظر آتا ہے۔

سلو انٹرنیٹ سے آن لائن بزنس تباہی کے دہانے پہنچ گیا، آئی ٹی انڈسٹری میں پانچ سال کی محنت داؤ پر لگ گئی، روزانہ ہزاروں آرڈرز کینسل ہونے سے فری لانسرز کے اکاؤنٹ بلاک ہوگئے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : انٹرنیٹ کی بندش سے پاکستان کو روزانہ کتنے ارب کا نقصان ہورہا ہے؟

ای کامرس اورآئی ٹی ایکسپرٹ سلمان حبیب کا کہنا تھا کہ آئی ایکسپورٹ بہت کم ہوگئی ہے اور قوم کی کئی برسوں کی محنت پر پانی پھر گیا۔

ای کامرس ایکسپرٹ عمیر اعجاز کہتے ہیں کہ انٹرنیٹ سلو ہونے سے پاکستانیوں کے روزانہ ہزاروں آرڈرز کینسل ہورہے ہیں ۔

آئی ٹی اور ای کامرس سے وابستہ ورکرز اور طلبہ نے کہا سست انٹرنیٹ نے ہمیں اعصابی تناو کا شکار کردیا ، اب معمولی نوعیت کے کام بھی نہیں ہورہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت انٹرنیٹ کے مسائل حل کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے لیکن حکومت نےمعاملے پر چپ سادھ لی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں