تازہ ترین

خبردار! دھوپ آپ کو بوڑھا کر سکتی ہے

جوان اور کم عمر دکھائی دینا ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ بڑھاپے سے دور رہنا چاہتے ہیں تو دھوپ میں کم سے کم وقت گزاریں۔

یہ تحقیق اس وقت سامنے آئی جب امریکہ کے شہر بوسٹن میں 231 خواتین سے سوالات کیے گئے۔ ان خواتین سے ان کے طرز زندگی کے متعلق پوچھا گیا جس سے پتہ چلا کہ وہ کتنا وقت دھوپ میں گزارتی ہیں۔

S2

نتیجے کے مطابق وہ خواتین جو دھوپ میں کم وقت گزارتی تھیں یا دھوپ میں نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتی تھیں ان کی جلد پر نہ صرف جھریاں کم تھیں بلکہ ان کی جلد خوبصورت اور جوان بھی تھی۔

ماہرین نے بتایا کہ دھوپ میں زیادہ وقت گزارنے سے یا دھوپ کے براہ راست جلد پر پڑنے سے جلد کے اندرونی خلیات تباہ ہونے لگتے ہیں اور یوں جلد بوسیدہ ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں: دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد سے نجات پائیں

انہوں نے بتایا کہ دھوپ کے اثرات کچھ اقسام کی جلد پر زیادہ شدت سے اثر انداز ہوتے ہیں جیسے اینگلو سیکسن افراد کی جلد، ایسی جلد میں’میلانین‘ نامی مادہ کم ہوتا ہے۔ ’میلانین‘ جلد، بالوں اور آنکھوں کو رنگ فراہم کرتا ہے۔

گہری رنگت کے حامل افراد کی جلد میں یہ مادہ زیادہ مقدار میں ہوتا ہے۔ میلانین دھوپ سے بچاؤ کے لیے ایک قدرتی ڈھال ہے۔

میسا چوسٹس میں ڈرماٹولوجی پروفیسر کم بال کا کہنا ہے کہ چونکہ احتیاط علاج سے زیادہ ضروری ہے، چنانچہ خواتین کو روز اپنی جلد کو دھوپ سے بچاؤ کے اقدامات کرنے چاہئیں۔

bihar-1

انہوں نے بتایا کہ وہ پچھلے 50 سال سے دھوپ سے بچاؤ کے لیے سن اسکرین کا استعمال کرتی آرہی ہیں اور اس معمول کو ایک دن کے لیے بھی نہیں چھوڑا۔

انہوں نے اس تصور کی بھی نفی کردی کہ پانی کے زیادہ استعمال سے ہم اپنی جلد کو بہتر بنا سکتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -