تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

موٹر سائیکل سوار ننھا بچہ پتنگ کی ڈورکی زد میں آگیا

کراچی: ناظم آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل پر اپنے باپ کے ساتھ سوار ننھا بچہ پتنگ کی ڈور کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھی پتنگ کی ڈور سے زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اس بار ناظم آباد میں پتنگ کی ڈور کی زد میں آکر ڈھائی سالہ بچہ عبد الباری زخمی ہوا ہے۔

پتنگ کی ڈور سے زخمی ہونے کے باعث بچے کا چہرہ اور ہونٹ متاثر ہوئے۔ ڈھائی سالہ عبد الباری اپنے والد کے ساتھ سائٹ ایریا کی جانب جا رہا تھا۔

شہر قائد میں پچھلے 10 روز کے دوران پتنگ کی خطرناک ڈور سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

پتنگ کی ڈور پھرنے سے متعدد علاقوں میں مزید شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات سامنے آگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عزیزآباد کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوا تھا۔ 20 سالہ اویس کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی تھی۔

کراچی میں ہی شہری کے پتنگ کی ڈور سے زخمی ہونے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا تھا، شہری کے زخمی ہونے کا واقعہ 3 روز قبل کشمیر روڈ پر پیش آیا تھا۔

Comments

- Advertisement -