امریکا میں سڑک پر ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں پیش آیا اور اس حادثے کی ویڈیو اسی سڑک پر موجود کار سوار نے بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ایلیویشن رپورٹ کے مطابق یہ چھوٹا طیارہ اورلینڈو پر مینٹینینس فلائٹ پر تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹا طیارہ کار ڈرائیور کے سامنے انتہائی نچلی پرواز کرتے ہوئے سڑک پر لینڈنگ کی کوشش کرتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دوران طیارے کی نوک سڑک سے ٹکراتی ہے اور وہ سڑک پر گرکر تباہ ہوجاتا ہے۔
اس ویڈیو کے بعد سامنے آنے والی صورتحال کے مطابق طیارے میں آگ نہیں لگی اور اس میں سوار پائلٹ معمولی زخمی ہوا۔