تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکا اور ترکی میں چھوٹے طیارے گرِ کر تباہ

امریکا اور ترکی میں چھوٹے طیارے گرنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست لوئزیانا میں طیارہ حادثے کا شکار ہو کر جھیل کے قریب گرِ کر تباہ ہوگیا۔
جائے حادثہ کے قریب واقعے ایئرپورٹ سے طیارے نے اڑان بھری اور وہ ٹیکساس کی جانب رواں دواں تھا کہ راستے میں اچانک خرابی کے باعث وہ زمین پر جاگرِا۔

حادثے میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔سول ایوی ایشن نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں بھی ایک چھوٹا طیارہ گرِ کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں پائلٹ شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

A police officer checks the wreckage of the plane, in Istanbul, Turkey, Oct. 22, 2020. (AA Photo)

بتایا گیا ہے کہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا اور اڑان بھرنے کے 10 منٹ بعد حادثے کا شکار ہو کر شہر کے یورپی حصے میں گر کر تباہ ہوا۔

Comments

- Advertisement -