جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کوروناوائرس کے پھیلاؤ میں تیزی : کراچی کے ضلع غربی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ضلع شرقی کے بعد ضلع غربی میں بھی پابندیاں اوراسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن 3 نومبر سے تا حکم ثانی نافذ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کے پھیلاؤ اوراین سی اوسی کی ہدایات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرغربی نے ضلع بھر میں پابندیاں اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا۔

ڈپٹی کمشنرغربی کی جانب سے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تمام شادی ہالز، ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز رات 10بجے بند کردئیے جائیں جبکہ اسپتال، میڈیکل اسٹور اور صحت کے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

حکمنامہ میں کہا ہے کہ کورونامتاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن3 نومبر سے تا حکم ثانی نافذ رہے گا اور تمام محدود مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

ڈپٹی کمشنرغربی نے پبلک ٹرانسپورٹ،بس اسٹاپ اورمارکیٹوں میں ماسک پہننا لازمی قراردیتے ہوئے کہا تمام تفریحی گاہیں اورپارکس شام 6 بجے بند کردیے جائیں، جاگنگ ٹریکس والے پارکس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

مزید پڑھیں : کورونا کیسز میں اضافہ : کراچی کے ضلع شرقی میں پابندیاں نافذ

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر شرقی نے ضلع بھر میں پابندیاں نافذ کرتے ہوئے کہا تھا کہ  تمام شادی ہالز، ریسٹورنٹ، شاپنگ مالز رات 10 بجے بند کر دئیے جائیں۔

یاد رہے این سی او سی نے کرونا کی تیزی سے بگڑتی صورت حال کے حوالے سے اجلاس کیا جس میں گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں کے لیے ماسک لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا

این سی او سی نے شادی ہال، مارکیٹس اور مال رات دس بجے بند کرنے کی ہدایت کی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں بصورت دیگر صورت حال خطرناک ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں