تازہ ترین

کراچی کی طالبات کا بڑا کارنامہ، سستا ‌اسمارٹ‌ وینٹی لیٹر تیار

کراچی : شہر قائد کی باصلاحیت طالبات نے بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے مریضوں کو جلد از جلد طبی سہولت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اسمارٹ وینٹی لیٹر تیار کیا ہے۔

یہ وینٹی لیٹر کیسے کام کرتا ہے اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں علیگڑھ یونیورسٹی کراچی کی ذہین طالبہ سیدہ دعا ہاشمی نے اپنی اس کاوش کے بارے میں ناظرین کو بتایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اسمارٹ مکینکل وینٹی لیٹر ہے جو ہم 8 طالبات نے مل کر بنایا ہے، یہ مکمل طور پر وینٹی لیٹر نہیں ہے اسے ایک موبائل ایپ کے ذریعے بلیو ٹوتھ سے کنکٹ کی ہوئی ڈیوائس ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو پریشر پھیپڑوں کو درکار ہوتا ہے چاہے وہ کسی بھی عمر کے افراد میں ہوں تو یہ اسمارٹ وینٹی لیٹر ایمرجنسی کی صورت میں فرسٹ ایڈ کے طور پر انہیں مہیا کرتا ہے۔

سیدہ دعا ہاشمی نے بتایا کہ ہم نے یہ ڈیوائس کالج ایگزہبیشن کیلئے تیار کیا تھا اور اس کو بنانے میں تقریباً دو ماہ لگے اور اس پر 30 ہزار روپے کی لاگت آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسے گھر میں بھی باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش کے کہ کوئی کمپنی ہماری اس پروڈکٹ پر کام کرے اور اسے آگے لے کر جائے۔

 

Comments

- Advertisement -