تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

یہ عادت اپنائیں اور بیماریوں کو دور بھگائیں

چہرے پر مسکراہٹ سجانا نہ صرف شخصیت کو متاثر کن بلکہ یہ آپ کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے، ماہرین بہت قبل آگاہ کرچکے ہیں کہ ہنسنے، مسکرانے اور خوش رہنے کا تعلق ہماری اچھی صحت سے بھی ہے اور یہ ہماری جسمانی و ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

اگر آپ کا شمار ایسے افراد میں ہوتا ہے جو بہت زیادہ ہنستے ہیں، تو امکان ہے کہ آپ کو اس دوا کی خوراک بھی بہت زیادہ مل رہی ہے جوآپ کی صحت کو بہتر بنانے میں معاوں ثابت ہوگی۔

یہی وجہ ہے کہ یہاں پر ہنسنے کے درج ذیل فوائد پیش کئے جارہے ہیں۔

دل کے لیے مفید

ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ ہنستے ہیں ان میں دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات ان لوگوں کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں جو تیوری چڑھاتے ہیں۔

کینسر سے تحفظ

ہنسنا آپ کو سرطان جیسے مرض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ کینسر ٹریٹمنٹ آف امریکہ میں قوت مدافعت کو بڑھانے، درد کو دور کرنے اور کینسر کے مریضوں کے موڈ کو بہتر بنانے کے لیے لافٹر تھراپی کا استعمال کیا جاتا ہے جس حوصلہ افزا نتائج سامنے آچکے ہیں۔

رشتے مضبوط بنائے

ہنسی تعلقات کو جوڑنے میں بہترین کردار ادا کرتی ہے جو لوگ ایک ساتھ بیٹھتے اور ہنستے ہیں وہ تعلقات کو جوڑنے کی زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ مثبت جذبات کو ابھارنے اورغصے اور اضطراب کو دور کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔

تناؤ سے نجات

مسکراہٹ آپ کے مغرور یا خشک ہونے کے تاثر کو ختم کرتی ہے اور لوگ آپ سے بات کرنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں۔

درد میں کمی

انڈورفین جسم میں قدرتی طور پر درد دور کرنے والا ہارمون ہے، جب بھی آپ ہنستے ہیں تو آپ کا جسم اس کیمیکل کوپیدا یا اس کا اخراج کرنے لگتاہے اس طرح آپ کودرد میں کمی محسوس ہونے لگتی ہے۔

ڈپریشن سے بچاؤ

مسکراہٹ آپ کے ذہنی تناؤ اور بے چینی کو کم کرتی ہے۔

قوت مدافعت میں اضافہ

ہنسنا آپ کی قوت مدافعت بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ایسا کرنے سے آپ کا مدافعتی نظام فعال رہتا ہے ساتھ ہی خون کی گردش کو بھی تیز کرتا ہے جس سے جسم میں زیادہ آکسیجن پیدا ہوتی ہے۔

بہتر نیند کی ضامن

جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ رات کو سونے سے پہلے ہنستے ہیں ان کی نیند کا معیار نہ ہنسنے والوں کی نسبت بہتر ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -