ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

آنکھوں کے بغیر پیدا ہونے والے بچے کو خوشیاں‌ مل گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: آنکھوں کی نعمت سے محروم بچے کو ماں نے بھی ٹھکرا دیا تو دوسری خاتون نے ممتا کی ٹھنڈک سے نواز دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے شہر ماسکو میں پیدا ہونے والے بچہ ساشہ پیدائشی طور پر آنکھوں کی نعمت سے محروم ہے اور دنیا میں یہ تیسرا بچہ ہے جو بغیر آنکھوں (آنکھوں کے ڈلّے)کے پیدا ہوا ہے۔

بچے کا ایسا جنم   SOX2 anophthalmia سینڈروم نامی بیماری کی وجہ سے ہوا، جس میں جسم کے نا کسی حصّے پیدائشی طور پر محروم رہ جاتے ہیں اور دنیا میں یہ بیماری کے باعث صرف تین ہی بچے ایسے ہیں جو بغیر آنکھوں کے پیدا ہوئے۔

- Advertisement -

بچے کی ایبنارمل پیدائش کے بعد اس کی ماں نے بھی ساشہ کو ٹھکرا دیا تھا اور ایک نومولود کو سڑک پر چھوڑ کر چلی گئی تھی جس کے بعد یتم خانے میں بچے کی پرورش کی گئی۔

یتیم خانے میں بچے کا خیال رکھنے والی نرس کا کہنا ہے کہ اب ساشہ کو ایک خوشحال زندگی ملے گی کیونکہ اسے ایک فیملی نے گود لے لیا ہے۔

نرس کا کہنا تھا کہ ساشہ دیگر بچوں کی بلکل نارمل ہے اور اسے کھیلنا اور ہنسنا اچھا لگتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں