تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سگریٹ کا دھواں بچوں کے دل کی بیماریوں کی بڑی وجہ

نیویارک: امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سگریٹ کے دھوئیں کی وجہ سے کم عمر بچوں میں بھی دل کے امراض پھیلنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق طبی اور تحقیقی ماہرین کی کی جانب متعدد بار سگریٹ نوشی کے حوالے سے مطالعے کیے گئے جن میں لوگوں کو خبردار کیا جاتا رہا ہے کہ وہ اس بری لت سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کریں۔

یونیورسٹی آف مینی سوٹا میں ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے حیران کن انکشاف کیا۔ جنرل پیڈ یارٹرک ریسرچ جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹ کے دھوئیں کی وجہ سے کم عمر بچے امراضِ قلب میں مبتلا ہورہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق تحقیق کے دوران 8 سے 18 سال تک کی عمر کے 298 بچوں ایسے بچوں کے الٹراساؤنڈ کیے گئے جو تمباکو نوشی نہیں کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: سگریٹ نوشی ترک کرنے کا فیصلہ کر کے ناکامی کیوں ہوتی ہے؟

ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آنے پر یہ بات سامنے آئی کہ جن بچوں کے ارد گرد سگریٹ کا دھواں موجود ہوتا ہے تو اُن کی سانس کے ذریعے جسم میں کیمیکل داخل ہوجاتا ہے۔

تحقیقی ماہرین مطالعے سے اس نتیجے پر پہنچے کہ سگریٹ کا دھواں سانس کے ذریعے بچوں کے جسم میں داخل ہوکر اُن کے دل کی رگوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔

ماہرین نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی موجودگی یا گھر میں سگریٹ نوشی سے گریز کریں اور نقصان سے بچنے کے لیے اپنے بچوں کو سگریٹ کے دھوئیں میں سانس لینے سے بچائیں۔

یہ بھی پڑھیں: والدین کی سگریٹ نوشی بچوں کو سماعت سے محروم کردیتی ہے، والدین کو وارننگ

تحقیقی کمیٹی کے سربراہ اور یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر مچل ہاربن کا کہنا تھا کہ ’جو بچے سگریٹ کے دھوئیں کی موجودگی میں سانس لیتے ہیں اُن کے دل کی رگیں کمزور پڑ جاتی ہیں اور پھر خون کی روانی متاثر ہوتی ہے جو آخر میں امراضِ قلب کی صورت میں سامنے آتی ہے‘۔

Comments

- Advertisement -