پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

فلسطینیوں کے ٹیکس سے اسرائیل اپنا بجلی قرض ادا کرنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بزالیل اسموٹریچ کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینی ٹیکس فنڈز کو بجلی کے قرض کی ادائیگی کے لیے استعمال کرے گا۔

وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ اسرائیل فلسطینیوں سے جمع کیے جانے والے ٹیکس ریونیو کو فلسطینی اتھارٹی کے تقریباً 2 بلین شیکلز (543 ملین ڈالر) کے قرض کی ادائیگی کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو ریاست کے زیر انتظام اسرائیل الیکٹرک کمپنی (IEC) کو ادا کرے گا۔

اسرائیل کی حکومت فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل سے گزرنے والی اشیا پر ٹیکس وصول کرتی ہے اور کئی سالوں سے دونوں فریقوں کے درمیان ایک دیرینہ انتظام کے تحت محصولات کو رام اللہ کو منتقل کرتی رہی ہے۔

- Advertisement -

تاہم سموٹریچ نے 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے بعد سے غزہ میں انتظامیہ کے اخراجات کے لیے مختص تقریباً 800 ملین شیکلز (تقریباً 217 ملین ڈالر) کو روک رکھا ہے۔

منجمد فنڈز اس وقت ناروے میں رکھے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں