تازہ ترین

جیل بھرو تحریک: شاہ محمود نے بازیابی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور:جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے شاہ محمود قریشی سمیت دیگررہنماؤں کی بازیابی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کی بازیابی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شہرام سرور چوہدری کل درخواستوں پرسماعت کرینگے۔

اس سے قبل شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین سمیت دیگر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

ادھر تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے پارٹی رہنماؤں کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، اعجاز چوہدری کی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب ،سی سی پی او فریق بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: غلام محمود ڈوگر سی سی پی او لاہور کےعہدے پر بحال ہوگئے

اعجازچوہدری نے اپنی درخواست میں حبس بے جا میں رکھے گئے افراد کی بازیابی کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ حکومت پی ٹی آئی کارکنوں کو مختلف کیسز میں پھنسانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کارکنوں کے کھانا تک فراہم نہیں کیا جا رہا ، ایسی صورت میں گرفتار ہونے والے کارکنوں کےبنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کو گرفتار افراد کیخلاف غیرقانونی کارروائی سے روکے اور تمام کارکنوں کی بازیابی کاحکم دے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں