اشتہار

کراچی ایئر پورٹ : لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیاء کی اسمگلنگ ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ نے کارروائی کرکے46 لاکھ روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے انٹرنیشنل لاؤنج میں تعینات کسٹمز کے عملے نے غیرملکی ائیر لائن کی پرواز ای کے 600 سے دبئی سے کراچی پہنچنے والے طاھر شبیر نامی مسافر اور اس کی والدہ کو گرین چینل پر تعینات کسٹمز کے عملے نے شک کی بنیاد پر روکا۔

عملے نے سامان کے بارے میں استفسار کیا کہ اس کے سامان میں کوئی قابل ادائیگی ڈیوٹی اشیاء موجود ھیں تو مسافر نے اس طرح کی اشیاء کے بارے میں انکار کیا۔

- Advertisement -

ان کے جواب سے غیرمطمئن ہونے پر مسافر کے سوٹ کیسز کی اسکینگ کی گئی تو سوٹ کیسز میں الیکٹرانک اشیاء کی نشاندھی ھوئی جس پر مسافر کے سوٹ کیسز کو کسٹمز ایگزامینیشن کاؤنٹر پر منتقل کرکے مسافر کی موجودگی میں سوٹ کیسز کی مکمل چھان بین اور مسافر کی بھی جامہ تلاشی لی گئی۔

جس کے نتیجہ میں مسافر کے زیب تن کئے گئے کپڑوں سے بھی16 عدد آئی فون برآمد ہوئے، تمام برآمد شدہ سامان کی تفصیل درج ذیل ھے۔

سامان میں 16 عدد آئی فون، 07 اسمارٹ واچ، 04 ایپل آئی پیڈ، 06 ایئر پوڈس، 08 گیم کنٹرولر، 02 باکس آئی لینسز، 60عدد سی ڈیز اور مختلف برانڈز کے گارمنٹس برآمد ہوئے۔

ان تمام اشیاء کو جن کی مالیت تقریباً 46 لاکھ روپے بنتی ھے تحویل میں لے کر بحق سرکار ضبط کرلی گئی ھیں، مسافر کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے باضابطہ گرفتار کر لیا گیا ھے اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر ملزم سے مزید تفتیش کی جارھی ھے۔

ایڈیشنل کلکٹر ائرپورٹ اسد اللہ لاڑک نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ مستقبل میں بھی کسٹمز افسران اسمگلنگ کے سدباب کیلیے بھرپور طریقہ سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں