تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

موچکو : بس سے کروڑوں مالیت اسمگلنگ کا سامان برآمد، ڈرائیور فرار

کراچی : موچکو چیک پوسٹ پر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کسٹمز حکام نے کامیاب کارروائی کی اور ایک مسافر بس سے بھاری مالیت کا اسمگلنگ کا سامان برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کے سخت احکامات کے بعد ملک بھر میں اسمگلنک کے سدباب کیلئے مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔

انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے آنے والی مسافر بس سے اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔

موچکو چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک مسافر بس سے اسمگلنگ کا سامان برآمد ہوا ہے، بس ڈرائیور اور اسمگلر جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اس حوالے سے ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ مسافر بس کے خفیہ خانوں سے گاڑیوں کے اسپئرپارٹس اور دیگر الیکٹرانک سامان برآمد ہوا ہے۔

اس کے علاوہ بس کے اندر سے بھارتی نسوار، ایرانی چائے، بادام، کھلونے، چاکلیٹ اور بھاری تعداد میں قیمتی کپڑا بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 2کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرکے بس ضبط کرلی گئی ہے پیچھا کرنے پر ڈرائیور بس چھوڑ کر اسمگلر کی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نامعلوم اسمگلرز کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ھے۔

Comments

- Advertisement -