تازہ ترین

نیولے کا حملہ، کوبرا کا غصے میں پلٹ کر وار، جیتا کون؟

سانپ اور نیولے کی لڑائی کی کہانیاں ہم بچپن سے سنتے آئے ہیں، ان دونوں جانوروں کی دشمنی قدرتی طور پر اس حد تک ہے یہ ایک دوسرے کا وجود برداشت نہیں کرپاتے۔

اب اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی اکثر دکھائی دیتی ہیں جس میں اکثر نیولا سانپ کو جان سے مار ڈالتا ہے، نیولا یقینی طور ایک بہتر لڑاکا جانور ثابت ہوسکتا ہے لیکن ایسا نہیں کہ یہ ہر بار جیت جائے۔

کچھ ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے کہ جس میں خطرناک کوبرا سانپ اور نیولا آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، حملے میں پہل کرتے ہوئے نیولے نے سانپ کو گردن سے پکڑ لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی نیولے نے کوبرا کی گردن کو دبوچا تو اس نے بھی شدید تکلیف کے باوجود اپنا داؤ لگاتے ہوئے نیولے کو اپنے جسم سے لپیٹ لیا اور ڈنک مارتے ہوئے اتنی زور سے بھینچا کہ کچھ ہی دیر میں نیولا زندگی کی بازی ہار گیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، لوگ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اپنے خیالات کے مطابق دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -