تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سپیرے نے ’بین‘ بجائی تو کیا ہوا؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پرآئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت میں دکان کے باہر ایک سپیرا بین بجا رہا ہوتا ہے کہ سانپ باہر آئے گا لیکن ہوتا اس کے برعکس ہے جسے دیکھ کر لوگ قہقہ لگانے پر مجبور ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دکان کے سامنے سپیرا بانسری بجانے میں مصروف ہے اور سمجھ رہا ہے کہ شاید سانپ باہر آجائے گا۔

لیکن ہوتا اس کے برعکس ہے، سپیرے کے بانسری بجاتے ہی دروازہ کھلتا ہے اور ایک نوجوان ناگن ڈانس کرتا ہوا باہر آتا ہے۔

سپیرا بھی بانسری بجانے کا سلسلہ جاری رکھتا ہے لیکن نوجوان ناگن ڈانس کرتے ہوئے بھاگتا ہوا اس کے پاس آجاتا ہے جس پر سپیرا الٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

اس 35 سیکنڈز کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں، صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -