اشتہار

پرواز میں اچانک سانپ نکل آیا، مسافر خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں دوران پرواز سانپ نکل آیا جسے دیکھ کر مسافر خوفزدہ ہوگئے۔

امریکی ریاست فلوریڈا سے نیو جرسی جانے والی پرواز میں سانپ نکل آیا ۔ پرواز میں سانپ کو دیکھ کر مسافر خوفزدہ ہو گئے اور اپنی ٹانگیں سیٹوں پر سمیٹ لیں۔

امریکی کمپنی یونائیٹڈ ائیر لائنز کی فلوریڈا سے نیو جرسی جانے والی پرواز 2038 میں اچانک سانپ نکلنے پر کھلبلی مچ گئی۔

- Advertisement -

طیارے میں سانپ اس وقت سامنے آیا جب طیارہ اپنی منزل کے قریب پہنچ چکا تھا اور کچھ دیر کےبعد طیارے نے لینڈنگ کرنا تھی جب طیارہ رن وے پر اترا تو ائیرپورٹ عملے اور  سکیورٹی اہلکاروں نے مل کر سانپ کو طیارے سے باہر نکالا۔

سانپ کی وجہ سے کوئی شخص متاثر تو نہیں ہوا البتہ ائیرپورٹ کے آپریشنز متاثر ہو گئے۔

حکام کے مطابق طیارے کے عملے نے  سانپ کی موجودگی اطلاع دی تاحال علم نہیں ہو سکا کہ سانپ  طیارے میں کیسے پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق گارٹر نامی سانپ کی یہ قسم ویسے تو بے ضرر ہے مگر اپنے اس قدر قریب دیکھ کر مسافر دہشت زدہ ہو گئے اور عملے کو مطلع کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں