20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

خاتون کے جوتے میں چھپا سانپ، خوفناک ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر خطرناک سانپوں اور کنگ کوبرا کی ویڈیوز اکثر سامنے آتی رہتی ہیں، کبھی کوبرا ٹوائلٹ سیٹ کے اندر چھپا تو کبھی اسکوٹی کے اندر چھپا ہوا پایا جاتا ہے۔

کئی بار کنگ کوبرا حملے کی خطرناک ویڈیوز بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ اب ایسی ہی ایک خطرناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک سانپ جوتے کے اندر چھپا ہوا نظر آ رہا ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک خاتون جوتے کے اندر کچھ ڈھونڈ رہی ہے۔ وہ کئی بار جوتا ہلاتی ہے اور اسے زمین سےپٹختی ہے، پھر وہ لوہے کی ایک سلاخ جوتے کے اندر ڈالتی ہے تو آپ دیکھیں گے کہ جوتے کے بالکل اندر ایک سانپ چھپا ہوا ہے۔

- Advertisement -

کچھ دیر بعد سانپ باہر آتا ہے اور باہر جھانکنے کے بعد پھر دوبارہ جوتے کے اندر چلا جاتا ہے، مذکورہ خاتون بجائے ڈرنے کے اپنا ہاتھ جوتے کے اندر ڈال کر اسے پکڑ کر باہر نکال لیتی ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد آپ سب کو بھی ہوشیار ہو جانا چاہیے اور جب بھی آپ جوتا پہننے کیلئے نکالیں تو پہلے اسے اچھی طرح سے چیک کریں تاکہ کسی بھی نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔

اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو کو اب تک 8 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں، آپ کا اس ویڈیو کے بارے میں کیا کہنا ہے؟ کمنٹ کرکے لازمی بتائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں