منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اسنیپ چیٹ کے اعلان نے ملازمین میں سنسنی پھیلا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کیلیفورنیا: مشہور سوشل میڈیا ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ نے معاشی بحران کے اندیشے کے پیش نظر سینکڑوں ملازمین کی چھانٹی کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسنیپ چیٹ کی بنیادی کمپنی اسنیپ مبینہ طور پر اپنے بیس فیصد ملازمین (تقریباً 1280) کی چھانٹی کر رہی ہے اور کمپنی کے چیف بزنس افسر جیریمی گورمن نیٹ فلکس میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسے فیصلے سے اسنیپ چیٹ کے اندر منی ایپ اور گیم پر کام کرنے والی ٹیم بری طرح متاثر ہوگی اس کے علاوہ اسنیپ کا ہارڈویئر ڈویژن بھی متاثر ہونے والوں میں شامل ہے جوکہ اس کے اے آر اسپیکٹرم گلاس اور پکسی کیمرہ ڈرون کے لیے ذمہ دار ہے۔

اس سے قبل بھی کمپنی کی جانب سے 15.2 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 42.2 کروڑ ڈالر کا خسارہ ظاہر کیا گیا تھا جس
کے بعد کمپنی میں نئی تقرریوں کو عارضی طور پر کم کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسنیپ چیٹ کا نیا فیچر متعارف، صارفین کیلئے بڑی خبر

ادھر کمپنی نے بیس فیصد ملازمین کی جبری بیدخلی کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے، اسنیپ چیٹ میں فی الحال چھ ہزار سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسنیپ چیٹ کو دوسری سہہ ماہی رپورٹ میں تقریبا دس ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور اس کے شیئر گزشتہ ما مایوس کن سہ ماہی رزلٹ کے مقابلے میں باون ہفتوں کی ذیلی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں