اشتہار

امریکا کی 12 ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی 12 مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں آگئیں، بارش برفباری اور طوفان کے سبب بعض علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برفانی طوفان کے باعث تقریباً پانچ لاکھ صارفین کو بجلی میسر نہیں، جارجیا میں تقریباً پچاس ہزار افراد کو بجلی کی سہولت میسر نہیں۔ فلوریڈا سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔

پیسیفک اور نارتھ ویسٹ میں آندھی اور برفباری ہورہی ہے جبکہ ایسٹ کوسٹ کے بعض علاقوں کو شدید بارشوں کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

ماہرین کے مطابق دسمبر 2022ء کے بعد یہ سرد ترین موسم ہوگا۔ اس ہفتے کے اختتام پر درجہ حرارت مزید گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب بھارت کی کئی ریاستیں ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جس کے سبب اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب میں سخت سردی کے باعث تمام اسکول 8 سے 14 جنوری تک بند کر دیئے گئے ہیں۔

جبکہ شدید سردی کے باعث دہلی میں 5 ویں جماعت تک تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں کو 12 جنوری تک بند کردیا گیا ہے۔

غزہ میں جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتے ہیں، انٹونی بلنکن

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریاست پنجاب میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے اسکولوں کا ٹائم تبدیل کر کے 10 سے 3 بجے کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں