پشاور : چترال لواری ٹنل اور دیر روڈ پر بھی شدید برفباری کے باعث مسافر اور سیاحوں کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور برفباری کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، برفباری کی وجہ سے چترال لواری ٹنل اور دیر روڈ پر بھی گاڑیاں پھنس گئیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشینری کی مدد سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے تاہم گاڑیوں میں بیٹھے بچے اور خواتین کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔
چترال پولیس نے خراب موسم اور شدید برفباری کے پیش نظر سیاحوں کو چترال کی طرف سفر کرنے سے منع کردیا۔
مری میں شدید برفباری سے 21 سیاحوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
خیال رہے کہ مری میں ہونے والی شدید برفباری میں کئی گھنٹوں سے پھنسنے سیاحوں میں سے 22 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، زندگی کی بازی ہارنے والوں میں دوخواتین اور آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔