تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی

واشنگٹن : امریکا بھر میں برفانی طوفان نے تباہی مچا دی ہے، جس سے اب تک 50 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، سخت موسم کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں برفانی طوفان کی وجہ سے 5500 سے زیادہ پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے یہ رپورٹ دی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طاقت ور طوفانی سسٹم نے گزشتہ ہفتے سے پورے امریکا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس نے مغرب، میدانی علاقوں اور مڈویسٹ میں خطرناک حالات پیدا کیے اور پورے ملک کو شدید نقصان دہ یخ بستہ ہواؤں نے گھیر لیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کولوراڈو، الینوائس، کنساس، کینٹکی، مشی گن، مسوری، نیبراسکا، نیویارک، اوہائیو، اوکلاہوما، ٹینیسی اور وسکونسن سمیت کم از کم 12 ریاستوں میں مجموعی طور پر 50اموات کی اطلاع ہے۔

شمال مشرقی نیو یارک ریاست کے شہر بفیلو میں ہفتے کے آخر میں ایک میٹر سے زیادہ برف گرنے کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق پیر کی شام تک کم از کم 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکی نیشنل ویدر سروس نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے دو دنوں میں تقریباً 1.8 میٹر تک برف باری طاہو جھیل کے آس پاس کے پہاڑی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کا موجب بن سکتی ہے۔

ملک کے شمال مشرق میں رہوڈ آئلینڈ ، کنیکٹیکٹ ، نیو یارک اور نیو جرسی ریاستوں میں بھی آج شدید برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Comments

- Advertisement -