تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سوشل میڈیا کا غلط استعمال: غیر ملکی سعودی عرب سے بے دخل

ریاض: سعودی عرب میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال بڑی مصیبت بن سکتا ہے، قابل اعتراض ٹویٹس پر ایک غیر ملکی شہری کو سعودی عرب سے بے دخل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ترجمان سعد آل حماد نے کہا ہے کہ توہین آمیز ٹویٹ کرنے پر ایک مقیم غیر ملکی کو سعودی عرب سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔

العربیہ چینل کے مطابق ترجمان آل حماد نے بتایا کہ ایک عرب شہری کے خلاف رپورٹ ملی تھی کہ اس نے توہین آمیز ٹویٹ کیے ہیں۔

جب وزارت کی جانب سے متعلقہ کمپنی سے رابطہ کر کے پوچھ گچھ کی گئی تو معلوم ہوا کہ رپورٹ درست ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ شکایت درست ثابت ہونے پر کمپنی نے اپنے عرب ملازم کو خروج نہائی (فائنل ایگزٹ) پر بھیج دیا۔

سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والوں کیلئے نئے قانون کا نفاذ

واضح رہے کہ سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے لیے سخت قوانین عائد کیے گئے ہیں، نئے قانون سے قبل ایسے افراد جنھیں مملکت سے ڈی پورٹ کیا جاتا تھا انھیں محدود مدت کے لیے بلیک لسٹ کیا جاتا تھا۔

اب نئے قانون کے بعد سے ڈی پورٹ ہونے والے افراد تاحیات مملکت میں داخل نہیں ہو سکتے، ایسے افراد کی فائل جوازات کے مرکزی کمپیوٹر میں سیز کر دی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -